مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی سرکاری ایٹمی توانائی کمپنی روس ایٹم (ROSATOM) کے سربراہ الیکسی لیخاچیف نے ایران میں نئے جوہری منصوبوں پر کام کرنے کے لیے اپنی کمپنی کی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں چھوٹے اور بڑے جوہری بجلی گھروں کی تعمیر کے نئے منصوبوں پر روس ایٹم کی سرگرمیوں کا انحصار ایران کے فوجی، سیاسی اور اقتصادی حالات پر ہوگا۔
بوشہر جوہری بجلی گھر میں روس ایٹم کے عملے کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے لیخاچیف نے بتایا کہ اس وقت کمپنی کے 180 اہلکار وہاں کام کر رہے ہیں، جن کی تعداد مستقبل قریب میں بڑھا کر 300 کر دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شمالی بحری راستے کی ترقی اور معاونت کے لیے روس کو 40 تک برف شکن بحری جہازوں اور برفانی سمندری حالات میں سفر کرنے کی صلاحیت رکھنے والے جہازوں کی ضرورت ہے۔ ان جہازوں کی پہلی کھیپ کی تعمیر کے آرڈرز روسی شپ یارڈز کو دیے جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ